اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں نیب افسران توہین عدالت کیس میں نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس ختم کر دیا ۔گزشتہ روزو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر کارروائی شروع کی۔ نیب وکیل نے کہاکہ ملزمان غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔