میہڑ(نامہ نگار )میہڑ میں زرعی زمین کے تنازع اور مچھلی کے تالاب سے مچھلی پکڑنے کے تنازع پر جھگڑا ۔ایک فریقین کا حملہ اور فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق مقتول احمد جانوری کا تنازع سے تعلق نہیں تھا لیکن اس تنازعے میں یہ راہگیر گولیوں کا نشا نہ بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو میہڑ تھانہ بی سیکشن کی حدود گاوں گھارو بچی جاگیر میں جانوری قبائل کے دو گروپوں میں زرعی زمین اور مچھلی کے تالاب سے مچھلی پکڑنے پر جھگڑا ہو گیا ایک گروپ کے مسلح ملزمان نے حملہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص احمد جانوری قتل ہو گیا جبکہ رفیق،نثار اور عنایت جانوری شدید زخمی ہو گئے۔