• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن رضا غوثیہ کا تاریخی میلاد جلوس ٹاور سے آج برآمد ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمنِ رضائے غوثیہ و مرکزِ اہل سنت و جماعت و ازہر العلوم مدرسۂ درسیہ کراچی کے زیرِ اہتمام کراچی کا قدیم مرکزی تاریخی جلوسِ عیدِ میلاد النبی ﷺ جو کراچی کا سب سے پہلا دو سو (۲۰۰) سالہ قدیم تاریخی جلوس ہے (۱۲) بارہ ربیع الاول ۱۴۴۸ھ بروزِ بدھ ٹھیک ڈھائی بجے دن میری ویدر ٹاور کراچی سے براستہ ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، علّامہ درس اسٹریٹ شاہراہِ لیاقت(برنس روڈ)سے اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے آرام باغ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی رہنمائی پاک نائس اسکاؤٹس اور امامیہ اسٹوڈنٹس اور یوم حسین آرگنائزنگ کمیٹی کرینگے جلوس کی قیادت علماء و مشائخِ اہلِ سنّت کرینگے۔

ملک بھر سے سے مزید