اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کی کارکردگی کے جائزے ، شفافیت جانچنے، کرپشن کی نشاندہی اور اندرونی معاملات کی نگرانی کے لیے فوری طور پر تین الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جبکہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایات پورٹل قائم کر دیاگیا ، ایف بی آر کے دو محکموں کسٹم اور ان لینڈر یونیو آپریشن کی کارکردگی کے جائزے اوررسک مینجمنٹ کمپلائنس کے لیے فوری طور پر د و کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ایف بی آر کے اندرونی معاملات کی نگرانی اور شفافیت جانچنے کےلیےایک الگ سے کمیٹی تشکیل دے دی۔