کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس نے اعلی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔ ماضی میں ایف آئی اے کراچی میں تعینات ڈی ایس پی شوکت رضا جو اپنی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی تعیناتی کے دوران متنازع رہے اور بعد ازاں ترقی پا کر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہوگئے اور جام نواز علی ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل ہو گئے ان کا تبادلہ کراچی رینج کر دیا گیا ہے۔