• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت منہ سے نوالہ بھی چھیننے پر تلی ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہحکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے منہ سے نوالہ تک چھیننے پر تلی ہے۔ پرائس کنٹرول کے ذمہ دار افسران اور متعلقہ ادارے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف ملک میں بمپر گندم فصل ہونے کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب گندم، آٹا، چینی، دودھ، سبزیاں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ عوام کو مہنگے ترین داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ حکومت کے دعوے اور زمینی حقائق میں زمین آسمان کا فرق ہے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ حکومت کی نااہلی، ناقص معاشی پالیسیوں اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث غریب عوام اور مزدور طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید