اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے چہرے کی شناخت سے سم تصدیق اور اجرا کا منصوبہ نادرا کے مؤقف کی تبدیلی سے متاثر ہوگیا،پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے سم جاری کرنے کے لیے چہرے کی تصدیق کی سہولت فراہم کرنے سے معذرت کرلی، نادرا اور پی ٹی اے کے درمیان سم تصدیق کے معاملے پر رابطہ جاری رہا جبکہ سیلولر موبائل کمپنیاں چہرے کی شناخت پر مبنی سم تصدیق کا تجرباتی مرحلہ بھی مکمل کرچکی تھیں، دستاویز کے مطابق نادرا نے سیلولر آپریٹرز کو اپنے نظام میں مخصوص ہارڈویئر نصب کرنے کی تجویز دی ہے۔