کراچی( افضل ندیم ڈوگر)شارجہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوتے ہی فنی خرابی پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز G9556 ایک گھنٹے بعد واپس شارجہ اتار لی گئی۔ مسافر طیارے میں موجود رہے. فنی خرابی دور کرکے پرواز کو واپس روانہ کیا گیا اس تکنیکی صورتحال کی وجہ سے پرواز میں دو گھنٹے تاخیر ہوئی. پشاور سے شارجہ کی پرواز G9557 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔