• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی عمر کا کوئی خوف نہیں، سلینا گومز

بڑھتی عمر کا کوئی خوف نہیں، سلینا گومز
بڑھتی عمر کا کوئی خوف نہیں، سلینا گومز

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ اُنہیں اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے کوئی خوف نہیں ہے۔

سلینا گومز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’اُنہیں بڑے ہونا پسند ہے اور اُنہیں اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ جب وہ چھوٹی تھیں، تو وہ بڑھاپےسے ڈرتی تھیں اور سوچتی تھیں کہ پھر اُن کی زندگی بہت مختلف نظر آئے گی‘۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ’لیکن اب وہ اس بات سے نہیں گھبراتیں بلکہ اب وہ سوچتی ہیں کہ واہ، یہ سب ویسا نہیں جیسا کہ اُنہوں نےکبھی توقع کی تھی، اور وہ جتنا پرجوش ابھی ہیں اس سے زیادہ پرجوش کبھی نہیں تھیں‘۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’اب اُنہوں نے لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دی ہے، اور ایسا کرنا اُن کے لیے بہت فائدہ مند رہا‘۔

دورانِ انٹرویو گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز میں اپنے البم ’ریویلاسیان‘ کے لیے نامزدگی ملنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

سلینا گومز نے اپنی گریمی ایوارڈز میں نامزدگی کے بارے میں کہا کہ’ میں بہت پرجوش ہوں!‘

انہوں نے مزید کہا کہ’یہ بہت اچھا ہے کیونکہ اُنہوں نے اس البم کے لیے پورے دل سے کام کیا ہے‘۔ 

انہوں نے بتایا کہ ’وہ ہسپانوی زبان میں روانی سےنہیں بول سکتیں، لیکن کافی مضحکہ خیز انداز میں بولتی ہیں۔ تاہم، اُن کے لیے ہسپانوی زبان میں گانا اسے بولنے سے زیادہ آسان ہے‘۔

خیال رہے کہ گلوکارہ سلینا گومز اس سال جولائی میں 30 برس کی ہوجائیں گی۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید