• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی کے معاملے میں مذاکرات کیلئے اظہار آمادگی

تہران (آئی این پی)ایران نے 2020 میں ایک یوکرائنی مسافر طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر متاثرہ ممالک کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ہرجانے کی ادائیگی کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔ کینیڈا، برطانیہ، سویڈن اور یوکرائن کا کہنا تھا کہ انہوں نے تہران کے ساتھ ہرجانے کی ادائیگی کی کوشش ختم کر دی ہیں اور اب معاملے کو بین الاقوامی قانون کے تحت نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔ جنوری 2020 میں تہران سے پرواز بھرنے کے چند ہی منٹوں بعد مار گرائے جانے والے اس جہاز میں سوار 176 افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق ان چار ممالک سے تھا۔ اس واقعے میں جہاز میں سوار تمام افراد مارے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید