• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی کارڈ کھیلنا چاہتی ہے، احسن اقبال

حکومت آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی کارڈ کھیلنا چاہتی ہے، احسن اقبال 


ناروال (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی تقرری پرخطرناک سیاسی کارڈ کھیلنا چاہ رہی ہے، اس عمل کی مذمت کرتے ہیں،یہ سوشل میڈیاپرٹرینڈ چلا کرسمجھتے ہیں کہ حکمرانی کے تقاضے پورے ہوگئے، پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتا ہے، حکومت کو رخصت کرنے کے لیے اب ہر پاکستانی کو اپنا کردار اد کرنا ہو گا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ مری میں لوگ جان سے گئے، وہاں کوئی حکومت اور انتظامیہ نظر نہیں آئی، الرٹ جاری ہونے پر بھی حکومت سیاحوں کی آمد پر تالیاں بجاتی رہی۔ ان کا کہنا تھاکہ فارن فنڈگ کیس نے عمران خان کی حقیقت کھول دی ہے، کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری آخری تین ماہ میں ہوتی ہے، اس سے پہلے توسیع کی بات کرنا سیاسی کارڈ ہے، اِس وقت حکومت آرمی چیف کی تقرری پر خطرناک سیاسی کارڈ کھیلنا چاہ رہی ہے، اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان حکومت نے ملک کو معاشی اور انتظامی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتا ہے۔ انہوں نے حکومتی حلیف جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہوکر عدم اعتماد سے اسے فارغ کریں۔اگر حلیف جماعتیں حکومت کیساتھ کھڑی رہیں تو عوام کی نظر میں برابر مجرم تصور ہونگی۔

اہم خبریں سے مزید