• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینی تصویر لینے کی بات کی جائے تو پہلا خیال سیٹلائٹ ،ہوائی جہاز اور ڈرون کا آتا ہے ۔لیکن اب ماہرین نے اس کام کے لیے ہیلئیم غبارے تیار کیے ہیں ۔یہ غبارے کولاراڈو میں واقع اربن اسکائی نامی کمپنی نے بنائے ہیں جو سیٹلائٹ کا بہت سستا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں اور ان سے ایک وسیع علاقے کو بہت اچھی طرح دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ایک مقام پر روکا بھی جاسکتا ہے۔اور بار بار استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے نیچے جدید کیمروں پر مشتمل پے لوڈ رکھ کر اس کا رخ زمین کی طرف کیا جاسکتا ہے۔ 

علاوہ ازیں اعلیٰ تصاویر لینے والے کیمرے، انفراریڈ اور دیگر اقسام کے کیمرے اور سینسر بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ بلندی ڈھائی میٹر ہے، جس میں ہیلیئم گیس بھری جاسکتی ہے۔ زمین سے بلندی کے دوران غبارہ آہستہ آہستہ پھیلے گا اور 18 ہزارمیٹر سے کچھ زائد بلندی پر غبارہ پھیل کر 18 فٹ کا ہوجائے گا۔

اس بلندی پر خاص سوراخوں سے اضافی ہیلیئم خارج ہوگی اور گیس کا حجم یعنی والیم برقرار رہے گا اور اس طرح غبارہ ایک طویل عرصے تک ایک ہی جگہ پر موجود رہے گا۔اس پر لگا کیمرہ لینس بدل بدل کر زمین کی مختلف تصاویر لے سکتا ہے۔ غبارے کی افقی حرکت سے ایک کیمرہ وسیع علاقے کی تصویر لے سکتا ہے۔ آخرمیں تمام تصاویر کو جمع کرکے ایک وسیع رقبے کی بڑی تصویر حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہیلئیم غبارہ ایک گھنٹے میں 1000 مربع کلومیٹر کی تصاویر حاصل کرسکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید