• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کوضلع کادرجہ دینا انسانی المیے کاازالہ نہیں ،سیدحسن مرتضیٰ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نےا پنے بیان میں کہا ہے کہ مری کو ضلع کا درجہ دینا انسانی المیہ کا ازالہ نہیں کر سکتا۔حکومت ایسے اقدامات کرکے سانحہ کی سنگینی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے،نالائق حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کو چترال کی برفباری سے بچانے کیلیے فوجی ہیلی کاپٹر طلب کیا جا سکتا ہے تو مری میں پھنسے سیاحوں کیلیے کیوں نہیں۔   مزید برآں  حسن مرتضی سے مسلم لیگ ن یو سی 71وویمن ونگ کی صدر روشنی بی بی ،عمران اقبال اور   علیزے اقبال نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی اور پی ایس ایف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
لاہور سے مزید