• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ احسن بھون کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، نوازشریف کی تا حیات نااہلی کی سزا کے خاتمے کیلئے دائر کردہ درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99کی تشریح کی استدعا کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید