لاہور ( وقائع نگار خصوصی )مری سانحہ پر استقلال پارٹی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ احاطہ میں احتجاج کیا گیا جس کی قیادت استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی نے کی جبکہ میاں غلام اللہ جوئیہ ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، امتیاز رشید قریشی ، شہباز رشید قریشیاوردیگرافراد نے شرکت کی ۔ منظور علی گیلانی نے کہا کہ مری سانحہ انتظامیہ کی نا اہلی اور بے حسی کا نتیجہ ہے ۔