• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں کورونا کیسز کی تعداد میں گزشتہ سال ستمبر کے بعد سے اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو میں 2198 جبکہ اوساکا میں 1711، اوکیناوا میں 1644 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں گزشتہ سال ستمبر کے بعد پہلی دفعہ 2 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے جاپان بھر میں آج ریکارڈ کیے جانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 13052 رہی ہے۔


دوسری جانب چین میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھنے سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے سے چین کی صنعتوں اور بندرگاہوں پر کام متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے تجارتی ملک چین میں تجارتی کام متاثر ہونے سے عالمی سپلائی چین بھی شدید متاثر ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید