• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں سرکاری اداروں کی ویب سائٹ پر سائبر حملے، ای یو کاہنگامی اجلاس طلب

کیف( نیوزڈیسک) یوکرین میں وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کے بعد ان کی ویب سائٹس بند ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری ایجنیسیوں کی ویب سائٹس عارضی طور پر بند ہوئی ہیں اور ماہرین ویب سائٹس کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائبر حملے کے ذمہ داروں سے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم روس کی جانب سے یوکرین پر اس طرح کے مئی حملے ہو چکے ہیں ۔ فی الحال سائبر حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے یوکرین میں سائبر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی شواہد تو نہیں ملے لیکن ہم تصور کر سکتے ہیں کہ اس سائبر حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ یوکرین میں اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کے بعد یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید