• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں 4 امریکی سفارتکار مشتبہ بیماری کاشکار

جنیوا /پیرس(نیوزڈیسک)جنیوا اور پیرس میں کام کرنے والے 4امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنیوا میں 3امریکی سفارتکار اور پیرس میں موجود ایک امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوئے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہناہے کہ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کسی مخالف نے مائیکرو ویوز سے سفارتکاروں کو نشانہ بنایا ہو۔واضح رہے کہ ہوانا سنڈروم پہلی مرتبہ 2016میں کیوبا میں سامنے آیا تھا، ہوانا سنڈروم سے امریکی سفارتکار، جاسوس، حکام، اہل خانہ متاثر ہوئے تھیجبکہ متعدد کینیڈین ڈپلومیٹک اسٹاف بھی اس سے متاثر ہوا تھا۔
یورپ سے سے مزید