• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں اومی کرون کی صورتحال بدستور تشویشناک

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں اومی کرون کی لہرنئی ​​بلندیوں کی طرف جا رہی ہے،انفیکشنز کی تعداد ایک بار پھر 17000 کو چھو رہی ہے، خطرناک صورتحال یہ ہے کہ بہت ہی کم وقت میں آسٹریا میں انفیکشن کی تعداد تین گنا ہو گئی ہے،کرائسز مینجمنٹ ٹیم نے 14جنوری صبح 9.30 بجے تک ملک بھر میں 16822نئے کورونا انفیکشن اور 7اموات کی اطلاع دی ہےملک میں ہسپتالوں کی صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن اومی کرون سے متاثرہ افراد کی وجہ سے پہلی بار ایک بار پھر انفیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں 228 متاثرہ افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں، وبائی مرض کے آغاز سے اب تک 13905 افراد کورونا وائرس کے انفیکشن کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں، 6.38 ملین آسٹرین یعنی 71.4 فیصد افراد کو ویکسی نیشن کا تحفظ حاصل ہے۔ جب کہ 40 لاکھ سے زائد افراد کو تیسری ویکسینیشن کا تحفظ حاصل ہے۔ نئے انفیکشن سے ہفتہ وار اوسط میں اضافہ جاری ہے۔ پورے آسٹریا میں 117790 تصدیق شدہ فعال کیسز ہیں جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں 10973 زیادہ ہیں۔
یورپ سے سے مزید