• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں شائقین کی تعداد پر نظر ثانی کا امکان

کراچی ( نیوزڈیسک) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان کر کٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے حوالے سے این سی او سی کے ساتھ اگلے ہفتے اہم مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس 17جنوری کو متوقع ہے، پی سی بی اجلاس میں اپنی تیاریوں کے ساتھ ساتھ مقابلوں کے انعقاد کے متعلق کمیٹی کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں کوویڈ کی حالیہ لہر کے باعث بڑھتے کیسز کے پیش نظر شائقین کرکٹ کی تعداد سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ این سی او سی کیجانب سے پہلے ہی 100فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل چکی ہے تاہم اس فیصلے پر نظرثانی کا امکان ہے ، بغیر تماشائیوں کے مقابلوں کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی نے افتتاحی تقریب مختصر اور سادہ انداز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،تقریب میں اضافی اخراجات بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین گہری دل چسپی لے رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں ‏کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2 ٹیمیں ‏سفرکریں گی۔
یورپ سے سے مزید