• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ایکسپریس وے اور مین کورنگی روڈ پر احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی ایکسپریس وے اور مین کورنگی روڈ پر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق منظور کالونی فرنیچرمارکیٹ کے تاجروں نے ایف بی آر کے اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور زبردستی دکانیں بند کر وا دیں ، اورمین کورنگی ایکسپریس وے پر دھرنا د یا ،جس کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کومذکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کو بحال کر ادیا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کے باعث کورنگی سے لانڈھی جانیوالی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔