• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رکن محبوب عالم کی ایم کیو ایم میں واپسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ممبر قومی اسمبلی محبوب عالم دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوگئے ، ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں انہوں نے پارٹی کے سر براہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر سید امین الحق سے ملاقات کی اور پارٹی میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا،پارٹی رہنمائوں نے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کو اپنی جماعت میں واپسی پر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ محبوب عالم تنظیمی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید