• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، تیسرے دن بھی سیکورٹی گارڈ قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بے لگام اسٹریٹ کرمنلز نے ڈ کیتی کی مسلسل وارداتوں کے دوران جمعے کو تیسر ے روز بھی مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کی جان لے لی،جبکہ کیشئر کو زخمی کر کے بآسانی فرار بھی ہو گئے ،پولیس افسران تاحال اجلاسوں تک محدود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر ڈاکووں نے پیٹرول پمپ پر دھاو بول کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈ کوقتل اورکیشیئر زخمی کردیا، جبکہ دوسری جانب احسن آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک محنت کش جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

اہم خبریں سے مزید