اوٹاوا(اے ایف پی /جنگ نیوز )کینیڈا کے صوبے کیوبک کے جج نے ویکسین نہ لگوانے والے ایک شخص کو اپنے 12 سالہ بیٹے سے ملنے سے یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ ایسا کرنا بچے کے مفاد میں نہیں۔اے ایف پی کے مطابق یہ فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا گیا تھا جس میں مذکورہ شخص کو فروری تک اپنے بچے سے ملنے کے حق کو معطل کر دیا گیا جب تک کہ وہ کرونا کی ویکسیسن لگوانے کا فیصلہ نہیں کرتے۔