• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ختم، ن لیگ سے اتحاد کا امکان نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں آزاد کشمیر میں اب پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے۔ 6ماہ کے بعد ہم الیکشن کروائیں گے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے بعد آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ مضبوط ہے، جمعرات کو کراچی میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوصہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ظلم کررہا ہے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔عالمی برادری مقبوصہ کشمیر میں مودی کے مظالم بند کرائے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑیں گے انشاء اللہ آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کراچی کے اندر کشمیر ہاوس ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید