• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا لاہور میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

لاہور( جنگ نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کا لاہور میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر لاہور میں سیاسی ملاقاتیں کریں گے، سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اسد قیصر بھی شرکت کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور جو بھی راستے میں رکاوٹ ڈالے گا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔تحریک کے رہنما تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔جہاں اسٹریٹ موبلائزیشن کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید