• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی ختم کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک)ترکیہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی ختم کر دی۔ کابل کا اسلام آباد کی بنیادی سیکورٹی ضروریات ماننے سے انکار،انقرہ مزید ثالثی سے پیچھے ہٹ گیا۔اسلام آباد کو ترک حکام کی باضابطہ اطلاع، فیصلے کے بعد کشیدگی کم کرنے کی ترک کوششیں ختم ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکومت نے باضابطہ طور پر اسلام آباد کو آگاہ کیا ہے کہ افغانستان پاکستان کی بنیادی سیکورٹی مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ، جس کے نتیجے میں ترکیہ نے مزید ثالثی کے اقدامات سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی ترک کوششیں ختم ہو گئی ہیں۔ ترکیہ نے اکتوبر 2025 میں ثالثی کی پیشکش کی اور تین مذاکراتی دور بھی منعقد کیے، تاہم کوئی عملی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید