• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بات چیت کیلئے تیار، اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے، اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے،  وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہو گا، اس پر تنقید کی کوئی گنجائش نہیں ججز کو انا پرست نہیں انصاف پسند ہونا چاہئے،جج آئینی عدالت میں بیٹھتے ہیں، شاہی دربار میں نہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 45 سال بعد وکلا چیمبرز کی تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہو گا، اس پر تنقید کی کوئی گنجائش نہیں۔
اہم خبریں سے مزید