• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماری گیس فیلڈ کی گیس کھاد کارخانوں کے لئے مختص

اسلام آباد(خالد مصطفی) حکومت نے ماری فیلڈ میں غازیج اور شوال ذخائر سے قدرتی گیس بڑی کھاد کمپنیوں کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد کھاد کے شعبے کو فیڈ اسٹاک کی فراہمی یقینی بنانا اور قومی گیس نظام پر دباؤ کم کرنا ہے۔اس فیصلے کے تحت فاطمہ فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائزر (پورٹ قاسم) اور ایگری ٹیک کو مجموعی طور پر نمایاں مقدار میں گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ گیس کی قیمت اوگرا کی منظور شدہ ویل ہیڈ ریٹ کے مطابق ہوگی۔ کھاد کمپنیاں خود گیس کی پروسیسنگ اور کمپریشن کا انتظام کریں گی۔حکومت نے اسی کے ساتھ ماری فیلڈ کے HRL ذخیرے سے GENCO-II کے لیے مختص گیس واپس لے کر اینگرو فرٹیلائزر کی سپلائی میں اضافہ کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید