• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے جنوبی افریقہ کے قریب انڈین اوشن میں نیول ڈرل میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

کراچی (نیوز ڈیسک) برکس بحری مشق لیکن بھارت شامل نہیں:نئی دلی نے جنوبی افریقہ کے قریب انڈین اوشن میں نیول ڈرل میں حصہ کیوں نہیں لیا؟ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے ساحل کے قریب برکس ممالک کی مشترکہ بحری مشق شروع ہوئی ہے، جس کا مقصد بحری راستوں کی حفاظت، سمندری سیکورٹی اور اقتصادی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ اس مشق کی قیادت چین کر رہا ہے اور اس میں متعدد برکس ممالک شامل ہو رہے ہیں، جیسے روس اور ایران۔ لیکن بھارت نے اس اہم نیول ڈرل میں حصہ نہیں لیا، حالانکہ اسے دعوت دی گئی تھی۔ بھارتی حکومت نے یہ فیصلہ اپنے سیاسی اور سفارتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، خاص طور پر اس لیے کہ موجودہ مشق میں چین کی قیادت اور اس کی بڑھتی ہوئی فوجی شمولیت شامل ہے، جس سے بھارت کو تحفظات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید