• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتار

کراچی (ثاقب صغیر) ایف آئی اے نے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سیف اللہ، سید علی، غوث اللہ اور اشرف شامل ہیں۔ملزمان سے مجموعی طور پر 65 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان کو چمن سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان سے حوالہ ہنڈی رقوم کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لئی گئی ہیں۔ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید