• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور پشاور، 20 کروڑ روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور اسمگل شدہ سگریٹ پکڑ لیے

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان کسٹم نے کوئٹہ اور پشاورمیں20کروڑروپے مالیت سے زائد کی نان کسٹم پیڈگاڑیاں اور سمگل شدہ سگریٹ پکڑ لیے ، تفصیلات کے مطابق کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ نے 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی سمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع ایک شوروم سے ضبط کی ہیں ۔ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ریوو (بلٹ پروف)ماڈل 2020، ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈلز 2023، 2016 اور 2007، اور ہونڈا سِوک ہائبرڈ ماڈل 2007 شامل ہیں،کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نےکارروائی میں غیر ملکی ساختہ سگریٹ کی ایک بڑی کھیپ اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً چارکروڑ اسی لاکھ روپے ہے۔کلکٹریٹ کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی سے غیر معروف راستوں کے ذریعے سمگل شدہ سگریٹس کی کھیپ پشاور منتقل کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید