• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس ممالک کی بحری مشقیں، امریکا اور جنوبی افریقہ تعلقات میں نئی کشیدگی کا خدشہ

سائمنز ٹاؤن (اے ایف پی)برکس ممالک کی بحری مشقیں، امریکا اور جنوبی افریقہ تعلقات میں نئی کشیدگی کا خدشہ،فالس بے میں چینی اور ایرانی بحری جہازلنگر انداز،مشقوں میں روس کی شمولیت بھی متوقع ہے ۔ بحری مشقوں کا مقصد جہاز رانی اور بحری معاشی سرگرمیوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنا ہے،جنوبی افریقا ،چینی اور ایرانی جنگی جہاز جمعرات کے روز جنوبی افریقہ کے مرکزی بحری اڈے کے قریب لنگر انداز تھے، ان فوجی مشقوں سے قبل جن میں حکام کے مطابق روس کی شمولیت بھی متوقع ہے۔جنوبی افریقہ کی میزبانی میں 9 سے 16 جنوری تک ہونے والی ول فار پیس نامی مشقیں امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتی ہیں، کیونکہ امریکا ان مشقوں میں شامل کئی ممالک کے ساتھ اختلافات رکھتا ہے۔اے ایف پی کے مطابق کیپ ٹاؤن کی فالس بے بندرگاہ میں دو چینی بحری جہاز دیکھے گئے جبکہ جمعرات کو ایک ایرانی جہاز بھی وہاں آ گیا۔
اہم خبریں سے مزید