• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کیلئے نیا مینجمنٹ پلان، رواں سیزن 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مری میں نیا مینجمنٹ پلان نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت رواں سیزن میں صرف 8ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ انتظامی معاملات کیلئےرواں سیزن میں ایک ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ تین اسسٹنٹ کمشنرز بشمول اے سی مری، اے سی کہوٹہ اور اے سی کو ٹلی ستیاں بھی وہیں تعینات رہیں گے۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ڈپٹی کمشنر آ فس راولپنڈی میں ڈیز اسٹر منیجمنٹ کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سٹی پو لیس آفیسر سا جد کیا نی و د یگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدا یت کی کہ مری میں داخلہ کو ر یگولیٹ کیاجائے تاکہ وہاں اتنے ہی سیا ح دا خل ہو سکیں جتنی کی جگہ موجود ہے کیو نکہ مری سا نحہ کی ایک بڑی وجہ سیاحو ں کا بے ہنگم ہجوم بھی تھا چنانچہ وہاں آمدورفت کو کنٹرول کیاجائے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے موسم میں 8ہزار سے زیادہ گاڑیاں وہاں داخل نہ ہوں ۔ انہوں نےکہا کہ آئندہ ہفتے میں متوقع بارشو ںو برفباری کے سلسلے میں کئے جا نے والے انتظا مات کے جا ئزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ہم ڈ یزا سٹر منیجمنٹ کے ذ ر یعے نا گہا نی آفات کی صو رت میں شہر یوں کو ممکنہ جانی و ما لی تحفظ فراہم کر تے ہو ئے نقصان کی شرح کو کم کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں انتظامات کو ختمی شکل دیتے ہوئے بر فباری کے دوران دو کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے جو چو بیس گھنٹے فعال رہتے ہوئے شہر یوں کی شکایات سنیں گے اور انہیں مطلوبہ امداد کے ساتھ ساتھ مکمل را ہنمائی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس مری میں قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ تما م سر کا ری محکمے ایسی صورتحال میں ر یسکیو عملہ کے ساتھ بھر پور تعا ون کر یں خصوصا محکمہ صحت کی جا نب سے کسی بھی قسم کی نا گہا نی صو ر تحال سے نمٹنے کے لئے مناسب طبی سہو لیات کی فرا ہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید