• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتھیو ہیڈن قرآن کا مطالعہ کررہے ہیں، رضوان کا انکشاف

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے،ایک دن میں نے انہیں قرآن مجید کا تحفہ دیا وہ بہت خوش ہوئے، حال ہی میں ہیڈن سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل اکثرقرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں،انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

اسپورٹس سے مزید