• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آصف خان

پشاور (وقائع نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگاپراحیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ٗ ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ٗ پی کے 76 میں ترقیاتی کامو ں کا جال بچھادیا گیا ہے ٗاور علاقے میں 70 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے یہ باتیں انہوں نے پبلک ہیلتھ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کے 76 کے علاقوں جس میں قاضی کلے ٗ گڑھی راجکول ٗ ابراہیم آباد ٗحسن گڑھی ٗ افغان کالونی ٗ کشورآباد اوردیگر علاقوں میں اب تک کئے گئے ڈرین ٗسسٹم ٗ ٹیوب ویل اور دیگر کاموں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور اب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں ر پورٹ پیش کی گئی اس موقع پر ایکیسن ناصر خان نے ایم پی اے کو بتایاکہ ان علاقوں میں 70 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ 30 فیصد کام باقی ہے جس پر کام جاری ہے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن میگاپراحیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہاکہ ترقیاتی کاموں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ٗعوام کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پی کے 76 میں ریکارڈ ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔
پشاور سے مزید