• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے فسطائیت کی یاد تازہ کردی، بلدیاتی نظام مسترد کرتے ہیں، شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپوٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فسطائیت کی یاد تازہ کردی ہے، پیپلز پارٹی اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے، عوامی نیشنل پارٹی موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتی ہے، جمہوریت کے چاچے مامے بننے والے من مانا بلدیاتی نظام ہم پرمسلط نہ کریں، شہر کو صرف مال بنانے کی مشین نہ سمجھا جائے بلکہ اہالیان کراچی پر رحم کیا جائے ، شہر کےامن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران ٹائون میں ضلع کورنگی کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اکابرین کی برسی کے سلسلے میں 6 فروری کو ولیکا گرائونڈ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، جلسہ عام سے پارٹی کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی، صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری صوبائی سیکریٹری اطلاعات بحر کمال ایڈووکیٹ، ضلعی صدر ناصر خٹک، مجیب الائی اور جاوید خٹک نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید