• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر کرکٹ 19ورلڈ کپ، بھارت، زمبابوے، آئرلینڈ، امارات کامیاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی آزمائش میں پنجہ آزمائی پیر کو ٹرینیڈاڈ میں زمبابوے کے خلاف کرے گی۔ ایونٹ میں دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوا۔گروپ بی میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 232 رنز بنائے، جواب میں پروٹیز187 رنز بناسکے۔ بھارت کے ڈیوڈ بریوس نے 63 بنائے،راج باوا نے 47 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ زمبابوے نے پا پوا نیو گنی کو 228 رنز سے ہرایا۔ 321 رنز 7 وکٹ کے جواب میں ناکام ٹیم صرف 93 رنزبناسکی۔ زمبابوے کے کپتان باوا کی سنچری اسکور کی۔ آئرلینڈ نے یوگینڈا کو 39 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم کے نو وکٹ پر 236 رنز اسکور کئے۔ آئرلینڈ کے کپتان جوشوا کوکس نے111 رنزبنائے۔ حریف ٹیم197رنز بناسکی، میتھیو ہیمفیرز نے 4 آئوٹ کئے۔ متحدہ عرب امارات کے284 رنزکے جواب میں کینیڈا نے جم کر مقابلہ کیا،تاہم235 پر آئوٹ ہونے سے اسے49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کینیڈا کے کپتان مہر پٹیل 96رنز پر آوٹ ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید