• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بلدیاتی اختیارات کا مطالبہ، لڑائی کچھ اور ہے، کائرہ

اوکاڑہ(وارث حیدری،نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی اس وقت وطن واپسی ان کی جماعت اور سیاست کے لئے ضروری ہے۔

پی ٹی آئی،ن لیگ اور جماعت اسلامی سندھ میں مشرف دور والے بلدیاتی اختیارات مانگ رہےہیں، کیا جماعت اسلامی پنجاب میں بھی یہ اختیار مانگ رہی ہے؟لڑائی کچھ اور ہے سامنے بلدیاتی قوانین کو رکھا گیا ہے۔ کائرہ ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ 

وہ یہاں صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کے چھوٹے بھائی آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کے سجادہ نشین میر پیر طیب علی بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے آئے تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر لانگ مارچ نہیں کر رہی، ہمارے لانگ مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا اور اسلام آباد پہنچے گا۔ 

پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم تو قائم نہیں رہی،یہ کچھ اپوزیشن جماعتوں کا ایک اتحاد ضرور ہے جن کو اپنے فیصلوں کا حق ہے ہم ان کے لئے دعا گو ہیں۔ایوانوں میں تو تعاون جاری رہے گا۔

ملک بھر سے سے مزید