• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2022ء ایوننگ پروگرام کے لئے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای،بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار16جنوری 2022ء کو صبح 11:00بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای،بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کی 250 نشستوں کے لئے 1300 داخلہ فارم جمع کرائے گئے، 887 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے والوں میں 240 ایسے طلباوطالبات بھی شامل ہیں جو12 دسمبر2021 ء کو ہونے والے بی ایس فرسٹ ایئر مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہوچکے ہیں انہیں مارننگ پروگرام کاداخلہ ٹیسٹ پاس کرنے کی وجہ سے ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں، ان کے مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ اسکو ر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزکراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس(کے یواے ٹی ایس) کی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹرنصرت ادریس،ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسرڈاکٹرنبیل احمد زبیری،ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین اور سینئر میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدعابد حسن کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید