• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو نوٹس

لاہور(ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔جبکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روک دئیے گئے اور شیڈول واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر جاری نوٹس کے مطابق چییف سیکرٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے پر سماعت مقرر کر دی اور کہا کہ حلقہ بندی رولز اور یونین کونسلوں کا نوٹیفکیشن تاحال فراہم نہیں کیا جا سکا۔
ملک بھر سے سے مزید