کراچی (ٹی وی رپورٹ )ماہرین سید محمد علی اور ڈاکٹر قمر چیمہ نے امریکی دباؤ پر بھارت کے چابہار سے پیچھے ہٹنے کے فیصلےسے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ بھارت کبھی بھی کسی ملک کے ساتھ مخلص نہیں رہا ہے اور ایران اور افغانستان میں ان کی سرمایہ کاری تو صرف ایک بہانہ ہوتی ہے اصل کوشش ان کی پاکستان کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ امریکہ کا دباؤ صرف ایران سے متعلق نہیں ہے روس سے بھی بھارت نے تیل لینا بند کر دیاہے۔