• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ ٹرسٹ، کنٹینرز میں آگ سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اندر کنٹینرز میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ ویسٹ وہارف کے آئی سی ٹی ٹرمینل ایریا میں ایک کنٹینر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کنٹینروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کراچی شپ یارڈ اور کے پی ٹی کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کو بھی طلب کر لیا گیا بعدازاں پاکستان نیوی کے فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے،کے پی ٹی ترجمان کے مطابق تمام اداروں کی بروقت کارروائی، مؤثر رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی اطلاع دوپہر 1 بجکر 40 منٹ پر ملی ، ایک کنٹینر میں آگ لگی تھی جس میں ڈرائی کیمیکل، ای وی بیٹریز موجود تھیں تاہم آگ نے پھیلتے ہوئے 20 کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لےجو مکمل طور پر جل گئے ۔

ملک بھر سے سے مزید