کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے محکمہ انجینئرنگ نے آخر کار کراچی کے مختلف اضلاع میں بڑی شاہراہوں سے منسلک اندرونی سڑکوں کی از سر نو تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ضلع وسطی کے پانچ منتخب علاقوں میں اس حوالے سے تقریباً دو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ جن علاقوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں یو پی موڑ روڈ کی بہتری اور بحالی بشمول نکاسی آب کے نظام کی تنصیب شامل ہے۔ اس منصوبے کے لیے 36 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔