کراچی ( اسٹاف رپورٹرپی آئی اے کا پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن ʼ گاروداʼ سے معاہدہ ،۔ پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان کو اب عالمی منڈیوں تک بلا تعطل اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔جنوری 2026 سے نافذ العمل ہونے والا یہ معاہدہ جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔پاکستانی ایکسپورٹرز کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔