• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، آزاد کشمیر /گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے مفت علاج کیلئے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا ا افتتاح کردیا ،صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہا کہ علاج اور صحت کی سہولیات کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور طبقے کا سہارا بنے، 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کیا تھا اور صوبوں میں بڑی تیزی سے یہ پروگرام عوام تک پہنچا اور لاکھوں خاندان اس سے مستفید ہوئے، صحت سے زیادہ زندگی میں کوئی اور چیز قیمتی نہیں، پاکستان میں اشرافیہ امریکا ،یورپ اور دیگر ممالک میں اپنے اور اپنے بچوں کیلئے مہنگے ترین علاج کا انتظام کرا سکتی ہے لیکن عام آدمی ،مزدوروں اور غریب طبقے کیلئے بہت مشکلات ہیں، صحت ہوگی تو انسان باوقار طریقے سے روزگار کما سکے گا۔

ملک بھر سے سے مزید