لاہور ( جنگ نیوز ) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین اور پارٹی پالیسی کا پابند ہوں، ہٹ نہیں سکتا، مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی بہت مدد کی ہے.ہمارا افغانستان سے جائز مطالبہ ہے کہ انکی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔