• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ‘ مختلف وزارتوں کے 826 ملازمین سرپلس قرار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کی جانب پیش قدمی جاری‘ مختلف وزارتوں کے826ملازمین سرپلس قرار ‘530 ملازمین دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کردیئے گئے ۔ رائٹ سائزنگ سے وفاقی حکومت پر مالی بوجھ میں 3 کروڑ 99لاکھ روپے ماہانہ بچت ہو گی۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ کے 650ملازمین سرپلس قرار دیئے گئے، وزارت قومی غذائی تحفظ کے سرپلس ملازمین سے قومی خزانہ پر6 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کا بوجھ تھا۔وزارتِ انسانی حقوق میں 38، آئی ٹی میں 29، بین الصوبائی رابطہ میں 7 سرپلس ملازم تھے، وزارت کامرس کے 45، وزارتِ کشمیر و گلگت بلتستان 57ملازمین بھی سرپلس ہیں۔ سرپلس ملازمین کا مجموعی مالی اثر 8کروڑ 92 لاکھ ماہانہ روپے سے زائد تھا، 530ملازمین ایڈجسٹ کرنے پر مالی اثر کم ہو کر 3کروڑ 99 لاکھ روپے رہ گیا۔

ملک بھر سے سے مزید