• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس 48 گھنٹوں کے لیے بند

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے فراہمی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس 48 گھنٹوں کے لیے بند کی جا رہی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 17 جنوری صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی قلت اور کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کے مطابق سرد موسم میں گھریلو گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید