• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسز ورلڈ کے فائنل میں دو عرب ممالک، تاج مسز شیلین فورڈ کے نام

کراچی (نیوز ڈیسک)مسز ورلڈ کے فائنل میں دو عرب ممالک، تاج مسز شیلین فورڈ کے نام رہا، شاندار مقابلے میں مسز اردن اور مسز یو اے ای پہلی اور دوسری رنر اپ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسز یو اے ای اور مسز اردن مسز ورلڈ بیوٹی مقابلہ میں مسز امریکن شیلین فورڈ سے تاج پر آسانی سے ہارگئیں۔ دیبانجلی کامسٹرا، جو کہ مقابلہ کی تاریخ میں پہلی بار متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کر رہی تھیں، کو سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا جبکہ مسز اردن جیکلن اسٹاپ لاس ویگاس میں ہونے والے گلیمرس ایونٹ میں پہلی رنر اپ رہیں۔ فورڈ نے ٹائٹل کے لیے 57 دیگر مدمقابلوں کو شکست دی اور ان کا تاج مسز ورلڈ کیٹ شنائیڈر نے پہنایا جو مسز آئرلینڈ ورلڈ ہیں۔اس مقابلے میں قومی ملبوسات، تیراکی کے لباس، شام کے لباس اور مقابلہ کرنے والوں کی شخصیات اور عوامی بول چال کی مہارت جانچنے کے لیے انٹرویو کے سوالات کی ایک سیریز کی روایتی نمائش کی گئی جس میں کامسٹرا اور سٹیپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی خیراتی کوششوں کے بارے میں بات کی۔

اہم خبریں سے مزید